کسی پرتشدد جتھے کواسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، عطاتارڑ

کسی پرتشدد جتھے کواسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہے کہ کسی  پرتشدد جتھے کو  اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،انتظامیہ، پولیس، وزیر داخلہ، پوری حکومت مکمل کلیئر ہے،راستے کھلے ہوں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا  کہ اسلام آبادہائیکورٹ نےسڑکیں بندکرنا،عوام کی آمدورفت میں خلل ڈالنا مکمل طور پر رول آؤٹ کردیا ہے، اب حکومت،انتظامیہ کاکام ہےیقینی بنائے کہ کسی قسم کا خلل نہ آئے۔

 وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم 

 عطا تارڑ نے وزیراعظم کی فیول سکیم سے متعلق تفصیل بتاتے کہا  کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے فیول ریلیف اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کی وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے  کہا کہ وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشوں کے لیے اہلیت کی مدت بڑھا کر 20 سال کر دی گئی ہے، یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشے اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 27 ستمبر کے احتجاج سے قبل علیمہ خان نے بھی فرمائشی گرفتاری دے دی

دو لیٹر پیٹرول لینے والےموٹرسائیکل یا چنگچی رکشہ سوار کو 780 روپے کےبجائے 280 روپےادا کرنا ہوں گے،اسمارٹ فون نہ رکھنےوالےشہریوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم نے ہفتے میں پانچ سو روپے کی رعایت کا اعلان کیا ہے اور اب جو بھی 600 روپے کا پیٹرول ڈلوائے گا اسے صرف سو روپے ادا کرنے پڑیں گے ،  پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو یہ رعایت ملے گی۔

editor

Related Articles