سیکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں کامیاب کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ بڑی تعداد میں افغان باشندے افغانستان میں موجود معاشی و سماجی مشکلات اور دیگر عوامل کے باعث اپنا ملک چھوڑ کر انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آتے ہیں اور پاکستان کے راستے ایران، ترکی اور یورپی ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں ، 3 دہشتگرد جہنم واصل
گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا جائےگا ۔
دشت میرانی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین اور بچوں سمیت 58 افغان باشندے گرفتار pic.twitter.com/85nbcKTGAQ
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) September 20, 2026


