اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ گرانے کیلئے آپریش شروع کر دیا گیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا گیا۔ سی ڈی اے کے مطابق مذکورہ پلاٹ تاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ملحقہ غیرقانونی تجاوزات کو ختم کیا جارہا ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کرکے غیر قانونی تجاوزات تعمیر کی گئی تھیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری عمر ایوب بھی مرکزی دفتر کے باہر پہنچ گئے ۔

