آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی اور خشک موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، سندھ، جنوبی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں شدید گرمی محسوس کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 27 مئی کی رات سے 31 مئی تک بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوگا جس کے باعث خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

editor

Related Articles