وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز ڈرائیور لیس گاڑی کے پولیس موبائل سے ٹکرانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی باضابطہ وضاحت سامنے آگئی، پولیس نے نوجوان طالب علم کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے بجائے اس کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم احسان ظفر عباسی کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے واقعے کی تمام تر تفصیلات واضح کیں۔
ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین نے ویڈیو بیان میں کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی گئی، جس میں کسی قسم کی بدنیتی یا جرم کا عنصر نہیں پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے فیسوں کے حوالے سے بڑی خبر
انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی نئی ایجاد کا ٹیسٹ رن کر رہا تھا اور حادثہ محض ایک انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں، جن کی ہم مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پولیس وین سے ٹکرانے والی گاڑی کی وائرل ویڈیو کا معاملہ۔
پولیس گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کے معاملے پر ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کا نوجوان کے ہمراہ ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے۔#WeRIslamabadPolice pic.twitter.com/wnbkNaP102
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 1, 2026


