سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک افغان شہری معاشی مشکلات، بے روزگاری اور سرحدی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں اپنی مشکلات بیان کر رہا ہے ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے بعد اس پر مختلف قسم کے تبصرے اور ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں شہری پاکستان اور افغانستان کے عوام کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور تعاون کی ضرورت پر زرو دیا
ویڈیو میں افغان شہری نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مخاطب ہوتے ہوئے براہ راست مدد اور توجہ کی اپیل بھی کی۔ شہری نے کہا کہ ہ خطے کے عوام کو امن، روزگار اور بہتر مستقبل کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص نے دہشت گردی اور بدامنی کے اثرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تشدد اور تنازعات کا سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ شہری نے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جو خطے میں امن، استحکام اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا سبب بنیں۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے اور اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے۔