وفاقی بجٹ 27-2026 ، تنخواہ دار طبقے کیلئے ڈبل خوشخبری آگئی

وفاقی بجٹ 27-2026 ،  تنخواہ دار طبقے کیلئے ڈبل خوشخبری آگئی

وفاقی بجٹ برائے سال 27-2026 اگلے ماہ 5 جون کو پیش کیا جائے گا جس میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کی دوہری خوشیوں کی نوید کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی بجٹ برائے سال 27-2026 اگلے ماہ 5 جون کو پیش کیا جائے گا،  اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں اور صدر مملکت آصف زرداری نے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بجٹ پیش کیے جانے سے قبل قومی اقتصادی سروے 4 جون کو جاری کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی 5 جون کو ہوگا، نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ایک نہیں بلکہ دو خوشخبریاں دیے جانے کا امکان ہے جس کی تجاویز زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم فراڈ میں اضافہ ، اسٹیٹ بینک کا کمرشل بینکوں کو سیکیورٹی سخت بنانے کی ہدایت

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس کے علاوہ تنخواہ دار طبقے اور پنشنرز کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز تیار کی ہیں ،  ان میں 4 ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہانہ ایک سے دو لاکھ روپے آمدن والے طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے اور سالانہ 12 سے 22 لاکھ روپے تنخواہ لینے والے افراد کے لیے انکم ٹیکس میں کمی بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کی درخواست بھی کی ہے،  حکومت آئندہ بجٹ میں کم از کم اجرت بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی شرح کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles