آئی پی ایل میچ میں کوہلی رو پڑے،انوشکا آنسو پونچھتی رہی،وجہ سامنے آگئی

آئی پی ایل میچ میں کوہلی رو پڑے،انوشکا آنسو پونچھتی رہی،وجہ سامنے آگئی

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس تاریخی کامیابی کے موقع پر سب کی نظریں بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی پر مرکوز تھیں جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو فتح کی راہ دکھائی۔

ویرات کوہلی نے فائنل میں ناقابل شکست75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی بیٹنگ میں اعتماد، جارحیت اور تجربے کا شاندار امتزاج نظر آیا جس نے مخالف ٹیم کے بولرز کو دباؤ میں ڈال دیا۔

کوہلی نے اپنی اننگز کے دوران لیگ میں اپنی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کی اور ایک خوبصورت چھکے کے ساتھ میچ کا اختتام کیا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر انہیں داد دی۔

میچ کے دوران اور خاص طور پر اختتام کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ویرات کوہلی جب اپنی ٹیم کی فتح کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تو ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے ۔

یہ بھی پڑھیں :ویرات کوہلی انسٹاگرام سے غائب, 27 کروڑ فالوورز اچانک کہاں چلے گئے، مداح حیران و پریشان

اس موقع پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں وہ اپنے شوہر کی کامیابی پر بے حد خوش دکھائی دیں اور جذباتی انداز میں کوہلی کے آنسو اپنے ہاتھوں سے صاف کرتی نظر آئیں۔

انوشکا شرما نہ صرف اس اہم موقع پر اسٹیڈیم میں موجود تھیں بلکہ ٹرافی اٹھانے کے لمحے میں بھی ویرات کوہلی کے ساتھ میدان میں شریک رہیں، ٹیم کی جیت کے بعد پورے اسٹیڈیم میں جشن کا سماں تھا اور کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔

یہ فتح رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی جس میں ٹیم کی کارکردگی، کوہلی کی قیادت اور جذباتی مناظر نے اس فائنل کو انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے یادگار ترین مقابلوں میں شامل کر دیا۔

editor

Related Articles