دولہے کے خاندان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ کھانے میں مٹن شامل ہوگا، تاہم موقع پر ایسا نہ ہونے پر مہمانوں کے سامنے سبکی محسوس ہوئی۔معاملہ بڑھنے پر دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صورتحال قابو سے باہر ہو گئی اور پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔
پولیس اہلکاروں نے فریقین کو سمجھانے کی کوشش کی، تاہم دولہا کے خاندان نے مؤقف اپنایا کہ وعدہ خلافی کی گئی ہے اس لیے وہ اس رشتے کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔دلہن کا تعلق نظام آباد جبکہ دولہا کا تعلق جگتیال سے بتایا گیا ہے۔ دونوں کی منگنی نومبر میں ہو چکی تھی۔
واقعے کے بعد شادی کی تقریب مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی، جس پر مقامی سطح پر یہ معاملہ زیر بحث ہے۔