کراچی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، راناثنا اللہ

کراچی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، راناثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں الگ بلدیاتی نظام بنانا ہوگا،  کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اختیار دینا ہوں گے، اگر ایسا نہیں کرتے تو نئے انتظامی یونٹس بنا لیں کیونکہ اس کے بغیر شہر نہیں چل سکتے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کی رائے کا احترام ہے، لیکن گلگت بلتستان جا کر صرف تقاریر کرنے سے فنڈز میں اضافہ نہیں ہو سکتا، اس معاملے پر بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں ہی فیصلے سنائیں گی ، رانا ثنا اللہ

سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ بلاول اپنی تقریر میں طعنہ وزیراعظم یا اسلام آباد کو دے رہےہیں، ان کی تقریر کے سامنے کراچی کو رکھا جائے تو یہ ساری چیزیں ان کیلئے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اگر 58 فیصد حصہ لینا ہے تو سوشل ویلفیئر کی ذمہ داری بھی اٹھانی پڑے گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  میں بے پناہ کرپشن ہے، اس سے غربت میں اضافہ ہوا ہے غربت ختم نہیں ہوئی ، تین ماہ میں 13 ہزار دینا لوگوں کو بھکاری بنانے والی بات ہے۔

editor

Related Articles