انگور اڈہ میں افغان فورسز کی اشتعال انگیزی ، پاک فوج کا توپ خانے سے بھرپور جواب ، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے

انگور اڈہ میں افغان فورسز کی اشتعال انگیزی ، پاک فوج کا توپ خانے سے بھرپور جواب ، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک فوج کی سرحدی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں موجود افغان پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو سنائپرز اور چھوٹے و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے فوری، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سمیت توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ کے علاقے شیرگڑھ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ، کالعدم بی ایل اے کے 3 کارندے ہلاک

پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Related Articles