انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں 279.45 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تازہ ترین جاری اعداد و شمار کے مطابق آج پاکستان میں انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ معمولی طور پر مستحکم رہا روپیہ کی انٹر بینک کلوزنگ ریٹ 278.42 روپے رہی جو گزشتہ روز کے 278.45 روپے سے معمولی 0.01 فیصد کی اپریسی ایشن ظاہر کرتی ہے ۔
امریکی ڈالر
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کرنسی مارکیٹ میں آج دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ کی قیمت کچھ یوں رہی۔ امریکی ڈالر کی موجودہ قیمت 278.42 روپے ایک ماہ قبل 280.31 روپے اور چھ ماہ قبل 287.48 روپے تھی یورو 323.14 روپے کے برابر ہے ایک ماہ قبل 325.74 روپے اور چھ ماہ قبل 335.98 روپے تھا۔
جاپانی ین
اسی طرح جاپانی ین آج 1.7413 روپے کے برابر ہے تین ماہ قبل 1.7847 روپے تھا برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 373.80 روپے تین ماہ قبل 380.20 روپے اور چھ ماہ قبل 388.32 روپے تھی سویس فرانک آج 351.59 روپے تین ماہ قبل 361.25 روپے اور چھ ماہ قبل 376.88 روپے تھا۔
اماراتی درہم،آسٹریلین ڈالر
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلین ڈالر آج 198.57 روپے ایک ماہ قبل 199.80 روپے اور چھ ماہ قبل 205.44 روپے پر رہا کینیڈین ڈالر آج 199.99 روپے کے برابر ایک ماہ قبل 201.61 روپے اور چھ ماہ قبل 210.48 روپے تھا سنگاپور ڈالر آج 216.79 روپے ایک ماہ قبل 218.71 روپے اور چھ ماہ قبل 229.98 روپے پر تھاجبکہ اماراتی درہم آج 75.81 روپے چھ ماہ قبل 78.94 روپے تھا سعودی ریال آج 74.16 روپے چھ ماہ قبل 76.88 روپے کے برابر رہا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال
ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیاکاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 984 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 175 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 831 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،ماہرین کے مطابق روپیہ اس وقت مستحکم ہوتا ہے جب کم روپیہ سے ایک امریکی ڈالر حاصل کیا جا سکے اور کمزور تب ہوتا ہے جب زیادہ روپیہ درکار ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ نسبتاً مستحکم رہا تاہم سیاسی اور اقتصادی حالات کی بنیاد پر مستقبل میں بھی اس میں اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔