آج پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گا یا سستا ؟ بڑی خبر آگئی

آج پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گا یا سستا  ؟ بڑی خبر آگئی

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جس کے بعد عوام کو ریلیف ملنے یا مزید بوجھ کا سامنا کرنے کا فیصلہ سامنے آئے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایران جنگ کے بعد سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نظام 15 روز کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر کر دیا گیا ہے اور اسی پالیسی کے تحت آج رات بھی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 34 سے 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو ڈیزل استعمال کرنے والے شعبوں پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔یہ واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی یا اضافے کا حتمی فیصلہ وزیرا عظم کریں گے وہ کسی بھی لمحے فیصلہ تبدیل کر سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، بجلی مہنگی کردی گئی

گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی تھی جس کے بعد موجودہ نرخ پیٹرول کے لیے 381.78 روپے اور ڈیزل کے لیے 380.78 روپے فی لیٹر ریکارڈ کیے گئے تھے۔

دوسری جانب بلوچستان میں صورتحال مزید تشویشناک بتائی جا رہی ہے جہاں کوئٹہ میں پیٹرول کی قیمت مبینہ طور پر 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ایندھن کی قلت کے باعث متعدد فلنگ اسٹیشنز بند ہو چکے ہیں جبکہ فعال پمپس پر شہریوں کی طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی ہدائت کے بعد کیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی اور مقامی طلب و رسد کی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں بھی پٹرولیم قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

editor

Related Articles