72گھنٹوں میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ بری طرح بے نقاب

72گھنٹوں میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ بری طرح بے نقاب

72گھنٹوں میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے ،جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد اس تنظیم کے مبینہ روابط اور بیرونی حمایت کے حوالے سے نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھا پاکستان مخالف سوشل میڈیا نیٹ ورک بھی منظم انداز میں فیک نیوز اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے ذریعے گمراہ کن  پروپیگنڈے میں مصروف ہے، جس کا مقصد رائے عامہ کو متاثر کرنا اور غلط معلومات پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف مسلح حملوں پر بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کا سخت ردعمل

   نجی ٹی وی  کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حق میں غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی سرگرم حمایت نے اس کے مبینہ بیرونی روابط اور عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین  کا کہنا ہے کہ مختلف اکاؤنٹس سے مسلسل ایک جیسے بیانیے کا پھیلاؤ کسی منظم مہم کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس پورے پروپیگنڈا نیٹ ورک میں سوشل میڈیا کو منظم طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی صورتحال کو متاثر کیا جا سکے اور عوامی جذبات کو بھڑکایا جا سکے۔

  ان سرگرمیوں کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے صورتحال کی کڑی نگرانی جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles