کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف مسلح حملوں پر بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کا سخت ردعمل

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف مسلح حملوں پر بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کا سخت ردعمل

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف مسلح حملوں پر بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے،بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے  ریاستی اداروں پر کیے گئے مسلح حملوں پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی بھر پور مذمت کی ہے۔

اوورسیز کشمیریوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام ہی ترقی کی ضمانت ہے اور کسی بھی قسم کے پرتشدد اقدامات نہ صرف حالات کو خراب کرتے ہیں بلکہ عام شہریوں میں خوف و ہراس بھی پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اور عوامی مسائل کو ہمیشہ پرامن اور قانونی طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے، جبکہ تشدد اور اسلحے کے استعمال سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سی ایم ایچ راولاکوٹ پر عوامی ایکشن کمیٹی کا حملہ،تین پولیس اہلکار،ایک فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار شہید،متعددجوان زخمی

اوورسیز کشمیری برادری نے متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور ایسے پرتشدد واقعات کی روک تھام یقینی بنائیں اور شرپسندوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے ۔

اوور سیز کشمیریوں کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری اپنے وطن میں امن، استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں اور کسی بھی ایسے عمل کی حمایت نہیں کرتے جس سے خطے کا امن متاثر ہو۔

اوورسیز کشمیریوں نے راولا کوٹ سی ایم ایچ پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے حملے پر اپنے سخت رد عمل میں کہا کہ ایسے شرپسندوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔

یاد رہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے سی ایم ایچ پر حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں اور ایک رینجرز اہلکار کو شہید کردیا جبکہ شرپسندوں کے حملے میں 20 اہلکار شدید زخمی ہیں ، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی طرف سے کلاشنکوف سے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ۔

editor

Related Articles