سونے کی کم ہوتی قیمتیں رک گئیں، آج پھر اضافہ

سونے کی کم ہوتی قیمتیں رک گئیں، آج پھر اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 427,736 روپے مقرر کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 366,714 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں،پاکستان میں پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوگا؟

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 4,053 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجوہات میں امریکی ڈالر کی قدر عالمی اقتصادی صورتحال، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیاں، شرح سود اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان شامل ہیں۔ انہی عوامل کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حالیہ معمولی اضافے کے باوجود سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں دلچسپی برقرار ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں عالمی منڈی کے رجحان کے مطابق مقامی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles