محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا تاریخی رکارڈ توڑ دیا

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان  کا تاریخی رکارڈ توڑ دیا

 محمد عباس  کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار بولنگ، پاکستان کے بہترین بولنگ اوسط والے فاسٹ بولر بن گئے ۔ بیرونِ ملک 100 وکٹوں کا سنگِ میل بھی عبور کر لیا ۔

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم سنگ میل عبور کر لیے۔ انہوں نے سابق کپتان عمران خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ اوسط کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں محمد عباس نے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں بھی تباہ کن آغاز کرتے ہوئے اپنے تیسرے اوور میں برینڈن کنگ اور کیوم ہوج کو پویلین واپس بھیج دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ ، پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

ان دو وکٹوں کے بعد محمد عباس کی ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ اوسط 22.69 ہو گئی جس کے ساتھ وہ کم از کم 100 وکٹیں لینے والے پاکستان کے بہترین بولنگ اوسط رکھنے والے فاسٹ بولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان عمران خان کے پاس تھا جن کی بولنگ اوسط 22.81 رہی۔

محمد عباس نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 30 ٹیسٹ میچوں میں 116 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ عمران خان نے اپنے 88 ٹیسٹ میچوں میں 362 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستانی فاسٹ بولرز کی بہترین ٹیسٹ بولنگ اوسط (کم از کم 100 وکٹیں)

محمد عباس: 30 ٹیسٹ، 116 وکٹیں، اوسط 22.69

عمران خان: 88 ٹیسٹ، 362 وکٹیں، اوسط 22.81

وقار یونس: 87 ٹیسٹ، 373 وکٹیں، اوسط 23.56

محمد عباس نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں بیرونِ ملک 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ بولر بن گئے۔

  یہ بھی پڑھیں :شان مسعود کی سنچری رائیگاں، ٹروبا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے 155 رنز کی برتری حاصل کر لی

اس فہرست میں وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل بھی شامل ہیں تاہم ان تمام بولرز کے مقابلے میں بیرونِ ملک محمد عباس کی بولنگ اوسط سب سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹروبا ٹیسٹ تیسرے روز کے اختتام پر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا کر پاکستان پر مجموعی طور پر 155 رنز کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

editor

Related Articles