واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑا سرپرائز، 4 زبردست فیچرز متعارف

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑا سرپرائز، 4 زبردست فیچرز متعارف

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے چار نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے  جن میں سب سے نمایاں اپ ڈیٹ آئی پیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ہے۔ کمپنی کے مطابق ان تمام فیچرز کو مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

آئی پیڈ پر براہِ راست واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کی سہولت

نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب آئی پیڈ پر ہی براہِ راست واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔ اس کے لیے پہلے کسی موبائل فون کے ساتھ اکاؤنٹ لنک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

صارفین آئی پیڈ پر رجسٹریشن مکمل کرتے ہی فوری طور پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے، جس سے آئی پیڈ پر ایپ کا استعمال پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کا نیا کلاؤڈ بیک اپ فیچر تیار

کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے لیے نئی سہولتیں

واٹس ایپ نے ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

اب صارفین گاڑی چلاتے ہوئے ہینڈز فری انداز میں موصول ہونے والے پیغامات سن سکیں گے ان کا جواب دے سکیں گے، کالز کر سکیں گے، کال ہسٹری دیکھ سکیں گے اور اپنی پسندیدہ رابطہ فہرست تک گاڑی کی اسکرین سے باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔

پی ڈی ایف فائلوں کے استعمال میں بہتری

نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین اب پی ڈی ایف فائلیں ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ہی واٹس ایپ کے اندر کھول سکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :کیا بغیر میسج کیے پتا چل سکتا ہے کہ آپ بلاک ہیں؟ واٹس ایپ کا نیا فیچر

اس کے علاوہ پی ڈی ایف فائلوں میں بنیادی ترامیم کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین متن کو نمایاں (ہائی لائٹ) کر سکیں گے اور اس میں نوٹس بھی شامل کر سکیں گے۔

اسپاٹیفائی کے گانے براہِ راست واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کریں

واٹس ایپ نے ایک اور نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ایپل ڈیوائسز اور اسپاٹیفائی استعمال کرنے والے صارفین اپنے زیرِ سماعت گانے کو براہِ راست واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ تمام نئے فیچرز مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں، لہٰذا مختلف صارفین کو یہ اپ ڈیٹس مختلف اوقات میں موصول ہو سکتی ہیں۔

editor

Related Articles