علاقائی کشیدگی کے دور ان فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف فوجی کمانڈر نہیں بلکہ امن کے سفیر بن کر سامنے آئے، ایران انٹرنیشنل کی خصوصی رپورٹ

علاقائی کشیدگی کے دور ان فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف فوجی کمانڈر نہیں بلکہ امن کے سفیر بن کر سامنے آئے، ایران انٹرنیشنل کی  خصوصی رپورٹ

ایران انٹرنیشنل کے ایران امریکہ جنگ کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا ہے اور اس حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔

ایران انٹرنیشنل کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نازک مرحلے پر پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صرف ایک فوجی کمانڈر کے طور پر نہیں بلکہ امن کے لیے سرگرم سفارت کار کے طور پر کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے اپنے وژن کو اجاگر کیا اور ایسے وقت میں مفاہمت اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا جب خطہ مختلف چیلنجز اور کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور عمان کا نیا منصوبہ، آبنائے ہرمز میں جہازوں کو محفوظ راستہ دینے پر بڑا اتفاق

ایران انٹرنیشنل نے اپنی خصوصی رپورٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو ’’امن کا پل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں کشیدگی کے ماحول کے دوران صرف عسکری قیادت تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ امن اور علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو بھی اہمیت دی۔

Related Articles