بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، کاروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔