کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی کپ آئندہ سال 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 54 میچز منعقد ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ مرکزی میزبان ہوگا، جہاں 8 مختلف وینیوز پر 41 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ زمبابوے میں 8 سے 10 میچز کی میزبانی متوقع ہے جبکہ نمیبیا کو بھی تین میچز کی میزبانی دینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے شان مسعود کی چھٹی، سلمان آغا نیا کپتان،جلد بڑا فیصلہ

ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، جنہیں سات، سات ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں سے سیمی فائنل اور فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ ہو جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ شیڈول پر مئی میں احمد آباد میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران ابتدائی رضامندی دی جا چکی ہے، جبکہ ورلڈ کپ کے فارمیٹ اور دیگر تفصیلات کی حتمی منظوری جولائی میں ہونے والی آئی سی سی سالانہ میٹنگ میں دیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles