مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد پر بھارت کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد پر بھارت کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کی نشاندہی کی ہے، فیکٹ چیک کے مطابق صرف 2025 کے دوران بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور پولیس نے آزادی کی جدوجہد میں شمولیت کے الزام میں افراد کے خلاف 20 مقدمات درج کیے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو ایک مخصوص انداز میں پیش کرکے غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی حکام اور بی جے پی کی جانب سے آزادی کی جدوجہد سے متعلق واقعات کو ایسے انداز میں پیش کیا جاتا ہے جس سے مسئلے کی اصل نوعیت اور مقامی سطح پر موجود سیاسی و عوامی عوامل پس منظر میں چلے جاتے ہیں۔

اعدادوشمار کیا بتاتے ہیں؟

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق 2025 میں بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور پولیس کی جانب سے 20 مقدمات کا اندراج اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ آزادی کی جدوجہد سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف بھارت کے اندر ہی قانونی کارروائیاں جاری رہیں،فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ ان حقائق کو نظر انداز کرکے محض ایک مخصوص بیانیہ پیش کرنا عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

مسئلہ صرف سرحد پار نہیں

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کا معاملہ محض سرحد پار سرگرمیوں تک محدود قرار دینا درست تصویر پیش نہیں کرتا۔ یہ ایک اندرونی اور سرحد پار دونوں پہلو رکھنے والا مسئلہ ہے،فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی حکومت اور بی جے پی کی جانب سے اس معاملے کی یکطرفہ تصویر پیش کرکے حقائق کو مختلف انداز میں دکھانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles