پشاور پولیس نے تھانوں میں شفافیت، اہلکاروں کی جوابدہی اور شہریوں کے ساتھ بہتر رویّے کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔ تاریخ میں پہلی بار پشاور کے تمام تھانوں کے محرران کو جدید آن لائن باڈی وورن کیمرے فراہم کردیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان کی دفتری سرگرمیوں اور شہریوں سے برتاؤ کی براہِ راست نگرانی کی جائے گی۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایات پر فراہم کیے گئے یہ کیمرے براہِ راست سی سی پی او آفس سے منسلک ہیں، جس کے ذریعے محرر اسٹاف کی کارکردگی، شہریوں کے ساتھ رویّے اور تھانوں میں ہونے والے دفتری امور کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔ اس نظام سے پولیس اہلکاروں کی جوابدہی یقینی بنانے اور تھانوں میں شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پشاور پولیس نے 24 گھنٹے سے کم وقت میں نادرا افسر کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا گیا
جدید کیمروں کے مؤثر استعمال کے لیے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں تمام تھانوں کے محرران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی گئی، جس میں اہلکاروں کو کیمروں کے استعمال، تکنیکی خصوصیات اور عملی طریقہ کار سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کی شکایات کا مؤثر ازالہ، پولیس اہلکاروں کی کارکردگی میں بہتری اور تھانوں میں عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔ جدید نگرانی کے اس نظام کے ذریعے پولیس اور شہریوں کے درمیان معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پشاور پولیس میں شفافیت اور جوابدہی کیلئے ایک اہم پیش رفت!
تاریخ میں پہلی بار پشاور کے تمام تھانوں کے محرران کو جدید آن لائن باڈی وورن کیمرے فراہم کر دیے گئے۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایات پر جدید کیمرے براہِ راست سی سی پی او آفس سے منسلک کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے محرر اسٹاف کی کارکردگی، شہریوں سے رویّے اور دفتری امور کی براہِ راست نگرانی کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ملک سعد شہید پولیس لائنز میں تمام محرران کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی گئی، جس میں کیمروں کے استعمال اور تکنیکی امور سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔
اس اقدام کا مقصد عوامی شکایات کا مؤثر ازالہ، اہلکاروں کی جوابدہی یقینی بنانا اور شفاف و عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) November 17, 2026


