آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک

آپریشن رد الفتنہ 3:  بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک

بلوچستان کے علاقوں لورالائی اور دگاری میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو الگ الگ کارروائیوں میں 5 خوارج کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔

 سیکیورٹی فورسز نے مسلسل نگرانی اور بروقت کارروائی کے ذریعے لورالائی سکاؤٹس کے قریب بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لورالائی میں سیکیورٹی فورسز نے مسلسل نگرانی کے دوران 3 خوارج کی جانب سے لورالائی سکاؤٹس کے نزدیک آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش کی بروقت نشاندہی کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر اسٹرائیکس کے ذریعے 2 خوارج کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔

دوسری کارروائی دگاری کے علاقے کوہِ مردار میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو کواڈ کاپٹر اسٹرائیک کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور آخری خارجی کے قلع قمع تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related Articles