عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر سے ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ گزشتہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور پیٹرول کی قیمت بتدریج نیچے آرہی ہے، جس سے روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں اور اپنی گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں پر انحصار کرنے والے افراد کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں ہلچل ، خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ، پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 325 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 358 روپے فی لیٹر کی سابقہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور شہریوں کے سفری بجٹ پر مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے، جبکہ مسلسل کمی سے عوام کو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کے باعث مال بردار گاڑیوں، ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات میں فوری کمی کا امکان نہیں ہوگا،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
