آواران میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آرمڈ کواڈ کاپٹر سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے ٹھکانے پر حملہ، 9 دہشت گرد جہنم واصل کردئیے ۔
بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے آرمڈ کواڈ کاپٹر کے ذریعے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر اسٹرائیک کی۔
اس کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئےسیکیورٹی فورسز کی یہ کامیاب کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔