پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ،نئی تاریخ رقم ہونے میں صرف 2 دن باقی

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ،نئی تاریخ رقم ہونے میں صرف 2 دن باقی

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، نئی تاریخ رقم ہونے میں صرف 2 دن باقی ہیں۔ عالمی سفارتکاری کی تاریخ میں ایک ایسا باب رقم ہونے جا رہا ہے جس نے پاکستان کو ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اب صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں جبکہ اس غیر معمولی پیش رفت میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

تاریخی تقریب کی تیاریاں
معاہدے پر دستخط کی تقریب جنیوا کے بجائے سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت اور مشہور مقام برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی جہاں عالمی رہنما اور اعلیٰ سفارتی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس تاریخی موقع کو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کا کلیدی کردار
پاکستان نے اس معاہدے کو ممکن بنانے کے لیے سفارتکاری، مسلسل رابطوں اور اعتماد سازی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایک مؤثر ثالث کے طور پر کام کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان فاصلے کم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

فیلڈ مارشل ’’پیس میکر‘‘ قرار
اس تاریخی سفارتی پیش رفت کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی اور قائدانہ صلاحیتوں کو عالمی اور مقامی سطح پر غیر معمولی پذیرائی ملی۔ سوشل میڈیا پر “پیس میکر” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا اور ہزاروں صارفین نے انہیں خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

اعتماد کی علامت
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سب سے بڑی خصوصیت ان کی صاف گوئی، غیر جانبداری اور قومی مفاد پر مبنی حکمت عملی رہی جس کی وجہ سے مختلف فریق ان پر اعتماد کرنے پر آمادہ ہوئے۔ ان کے کردار کو پاکستان کی جدید سفارتی تاریخ کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں پذیرائی
پاکستان نے نہ صرف ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ تعمیری سفارتکاری کے ذریعے پیچیدہ تنازعات کے حل میں مثبت کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ عالمی میڈیا اور مختلف ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے بھی پاکستان کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے اور اسے امن کے فروغ کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا اعلان ٹرینڈ بن گیا
ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امن معاہدے کے حوالے سے کیے گئے اعلان نے بھی غیر معمولی توجہ حاصل کی۔ یہ پیغام چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد تک پہنچا اور عالمی سطح پر مقبول موضوعات میں شامل ہو گیا۔ صارفین نے پاکستان کی سفارتی کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

نئی تاریخ رقم ہونے کو تیار
اگر یہ معاہدہ کامیابی سے عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ نہ صرف امریکا اور ایران کے تعلقات میں نئی راہیں کھولے گا بلکہ مشرقِ وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ دو روز بعد ہونے والی دستخطی تقریب کو اسی لیے غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ اس کے ساتھ ایک نئی سفارتی تاریخ رقم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے

editor

Related Articles