اگر ایلون مسک روزانہ 10 لاکھ ڈالر خرچ کرے تو اس کی دولت ختم ہونے میں کتنے سال لگیں گے؟

اگر ایلون مسک روزانہ 10 لاکھ ڈالر خرچ کرے تو اس کی دولت ختم ہونے میں کتنے سال لگیں گے؟

دنیا میں امیر لوگ بہت آئے اور گئے، لیکن شاید انسانی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک شخص کی دولت نے پورے سیارے کو حیران کر دیا، جون 2026 میں ایلون مسک کی مجموعی دولت تقریباً 1.1 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی اور وہ دنیا کا پہلا کھرب پتی بن گیا۔

ذرا تصور کریں!

اگر ایلون مسک آج سے روزانہ 10 لاکھ ڈالر خرچ کرنا شروع کر دے، یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 27 کروڑ 87 لاکھ روپے روزانہ، تب بھی اس کی دولت ختم ہونے میں 3 ہزار سال سے زیادہ لگ جائیں گے۔

یہ صرف ایک شخص کی دولت ہے

ایشیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے مکیش امبانی کے بارے میں اکثر خبریں آتی ہیں کہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے ان کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، لیکن ایلون مسک کی دولت اس قدر بڑی ہو چکی ہے کہ وہ کئی معروف ارب پتیوں کی مشترکہ دولت سے بھی زیادہ ہے۔

اگر ایلون مسک کی موجودہ دولت کو پاکستان کی تقریباً 25 کروڑ آبادی میں برابر تقسیم کر دیا جائے تو ہر مرد، عورت اور بچے کے حصے میں تقریباً 4,400 ڈالر آئیں گے، یعنی پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 12 لاکھ روپے فی فرد اتنی رقم لاکھوں خاندانوں کی زندگی بدل سکتی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایلون مسک کی دولت اب دنیا کے سب سے بڑے ممالک کی سالانہ اقتصادی پیداوار (جی ڈی پی) سے بھی زیادہ سمجھی جاتی ہے اگر اس کی دولت کو ایک الگ ملک تصور کیا جائے تو وہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا،ایک اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ایک ٹریلین ڈالر ایک بلین ڈالر نہیں ہوتا ایک ٹریلین دراصل ایک ہزار بلین ڈالر کے برابر ہے۔

دنیا کے 10امیر ترین افراد کی فہرست ،ایلون مسک سب سے آگے

ایلون مسک کی دولت تقریباً 1.1 ٹریلین ڈالر بتائی جا رہی ہے، جو دنیا کے کئی ممالک کی سالانہ معیشت سے بھی زیادہ ہے۔ ٹیکنالوجی، برقی گاڑیوں، خلائی تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ان کی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔

لیری پیج دوسرے نمبر پر

فہرست کے مطابق لیری پیج 303 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، تاہم ان کی دولت بھی ایلون مسک سے بہت کم ہے۔

سرگئی برن اور جیف بیزوس نمایاں شخصیات

سرگئی برن 282 ارب ڈالر جبکہ جیف بیزوس 260 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔

دیگر ارب پتی افراد

لیری ایلیسن 254 ارب ڈالر، مائیکل ڈیل 204 ارب ڈالر، مارک زکربرگ 203 ارب ڈالر، جینسن ہوانگ 166 ارب ڈالر، برنارڈ آرنو 164 ارب ڈالر اور جم والٹن 147 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں۔

دولت کا غیر معمولی فرق

اعداد و شمار کے مطابق ایلون مسک کی دولت دوسرے نمبر پر موجود لیری پیج سے بھی کئی گنا زیادہ ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عالمی کاروباری دنیا میں ان کی مالی برتری کتنی نمایاں ہو چکی ہے۔

معاشی ماہرین کی توجہ

معاشی ماہرین کے مطابق چند افراد کے پاس اس قدر بڑی دولت کا جمع ہونا عالمی معیشت میں دولت کے ارتکاز کی ایک غیر معمولی مثال ہے، جس پر دنیا بھر میں بحث جاری ہے۔

editor

Related Articles