نئی بھرتیاں ، سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

نئی بھرتیاں ، سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، اسلام آباد پولیس میں افرادی قوت بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 1934 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔

ان نئی اسامیوں پر بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لاء اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی ، جس سے دارالحکومت میں سیکیورٹی اور امن و امان کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق وی آئی پیز اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے 997 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے ، جبکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مزید 937 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

نئی بھرتیوں کے تحت مجموعی طور پر 1580 کانسٹیبلز اور 180 ہیڈ کانسٹیبلز کو فورس میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

اس کے علاوہ فیلڈ آپریشنز کی مؤثر نگرانی کے لیے 24 انسپکٹرز کی آسامیاں بھی منظور کی گئی ہیں۔

پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) اور 50 سب انسپکٹرز کو بھی براہ راست بھرتی کیا جائے گا ، جو مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

حکام کے مطابق ان تمام نئی آسامیوں پر ہونے والے اخراجات وفاقی پولیس کے موجودہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے ، اس اقدام کا مقصد دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانا اور عوام کو بہتر پولیسنگ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles