ڈالر، ایرانی ریال ، پاونڈ اور درہم سمیت اہم کرنسیوں کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ڈالر، ایرانی ریال ، پاونڈ اور درہم  سمیت اہم کرنسیوں کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں جمعرات 18 جون 2026 کو امریکی ڈالر سمیت مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور یو اے ای درہم سمیت متعدد کرنسیوں کی خرید و فروخت کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل دیکھا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری تقریباً 278 روپے 60 پیسے جبکہ فروخت 279 روپے 50 پیسے رہی۔ اسی طرح یورو 323 روپے میں خریدا اور 329 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 373 روپے 50 پیسے اور فروخت 380 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔

سعودی ریال 73 روپے 60 پیسے سے 74 روپے 80 پیسے کے درمیان جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75 روپے 50 پیسے سے 76 روپے 30 پیسے کے درمیان ٹریڈ ہوتا رہا۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کے باعث ان کرنسیوں کی طلب برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بجلی بلوں پر بڑی پیچیدگی ختم کر دی

دیگر اہم کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 199 روپے 50 پیسے سے 207 روپے، آسٹریلوی ڈالر 196 روپے 50 پیسے سے 202 روپے 50 پیسے، کویتی دینار 879 روپے سے 888 روپے جبکہ عمانی ریال 718 روپے سے 729 روپے کے درمیان فروخت ہوتا رہا۔

ایرانی ریال کی پاکستانی مارکیٹ میں خریداری کا عمل جاری ہے اور ہر گزرتے دن ریال کی مہنگا ہورہا ہے لیکن لوگ دھڑا دھڑ ریال خرید رہے ہیں اس وقت ایرانی ایک کروڑ ریال 10 سے 11 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے

عالمی مالیاتی منڈیوں میں ڈالر کی پوزیشن خام تیل کی قیمتوں اور بین الاقوامی معاشی حالات کے باعث کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں درآمدی ادائیگیوں اور ترسیلات زر کی صورتحال بھی روپے کی قدر پر اثر انداز ہو سکتی ہے

editor

Related Articles