سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پیپلز پارٹی کی طرزِ حکمرانی، کراچی کی بدحالی اور سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال پیپلز پارٹی کی حب الوطنی پر نہیں بلکہ اس کی گورننس پر ہے۔
کراچی سے 80 سے 90 فیصد ریونیو آنے کے باوجود شہر کی سڑکیں، انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولتیں بدحالی کا شکار ہیں۔غریدہ فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، لوگ شہر چھوڑ کر لاہور اور اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں، لیکن سندھ کی تقسیم کا نام آتے ہی خون خرابے کی باتیں شروع کردی جاتی ہیں۔
عوام کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی ناقص گورننس کا جواب دینا چاہیے، کیونکہ یہ عوامی مفاد نہیں بلکہ محض پاور پالیٹکس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے گڑبڑ گھوٹالے اتنے زیادہ ہیں کہ اگر ان کی فائلیں کھل گئیں تو وہ نئے صوبوں کے حق میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ووٹ دے گی۔
حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اندر خانے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام پر راضی ہے اور راضی رہے گی۔ جتنا مرضی شور مچایا جائے، سندھ میں نئے صوبے بنیں گے اور ریفرنڈم بھی ہوگا۔