ہانیہ عامر اور عاصم اظہر سے متعلق ماہرِ علمِ نجوم کی نئی پیشگوئی

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر سے متعلق ماہرِ علمِ نجوم کی نئی پیشگوئی

معروف ماہرِ علمِ نجوم علی محمد نے اداکارہ ہانیہ عامر، گلوکار عاصم اظہر اور دیگر شوبز شخصیات کے مستقبل کے حوالے سے اپنی پیشگوئیوں کا اظہار کیا ہے۔

علی محمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران بلال عباس خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر اور سونیا حسین سمیت کئی فنکاروں کی شادی، منگنی اور کیریئر سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

عاصم اظہر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے دعویٰ کیا کہ رواں سال ان کی شادی کے امکانات نظر نہیں آتے، تاہم ان کے مطابق گلوکار کی منگنی ہونے کا امکان موجود ہے۔

ہانیہ عامر سے متعلق انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کے واضح امکانات دکھائی نہیں دیتے، البتہ ان کے کسی بین الاقوامی منصوبے کا حصہ بننے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔

اداکارہ سجل علی کے حوالے سے علی محمد کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ مرکوز رکھیں گی اور ممکنہ طور پر انہیں کسی بین الاقوامی فلمی منصوبے میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بجلی بلوں پر بڑی پیچیدگی ختم کر دی

اسی طرح احد رضا میر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی رواں سال زیادہ تر اپنے کیریئر اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

واضح رہے کہ جون 2025 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے دوبارہ قریب آنے سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرتی رہی ہیں، تاہم دونوں شخصیات نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یومِ عاشور پر موبائل فون سروس کب بحال ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Related Articles