خود کو گھانا کا سب سے بڑا جادوگر قرار دینے والے نانا کواکو بونسام نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے ایک نئی اور حیران کن پیشگوئی کرکے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق نانا کواکو بونسام نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 مرحلے میں کیپ وردے، لیونل میسی کی ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیشگوئی انہوں نے مبینہ طور پر “فلکیاتی اشاروں” کی بنیاد پر کی ہے۔
انہوں نے اپنی پیشگوئی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس بار فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال اپنے نام کرے گا۔
🚨 ¡PREDICCIÓN QUE SACUDE AL MUNDIAL! 😳🔮
Nana Kwaku Bonsam, el espiritualista ghanés que se hizo viral por el supuesto “embrujo” a Harry Kane, lanzó una nueva y polémica profecía.
🗣️ Asegura que Cabo Verde 🇨🇻 será la selección que eliminará a Argentina 🇦🇷 de Lionel Messi en… pic.twitter.com/dRE3YJQz6o
— Motivaciones Fútbol (@MotivacionesF) June 29, 2026

