محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کے خدشے سے خبردار کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی نم آلود ہوائیں ملک کے وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے دریائے راوی اور دریائے چناب میں آئندہ دنوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا ہے،راوی اور چناب سے منسلک برساتی نالوں میں بھی 21 اگست تک کم سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے اور ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :17 سے 19 اگست ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

دریائے سندھ میں کم درجے کا سیلاب

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو کے مقامات پر کم درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث دریائی علاقوں میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا

ڈیموں کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تربیلا ڈیم پانی کی آخری حد تک پہنچ کر مکمل طور پر بھر چکا ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 69 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر بھی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے ممکنہ اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات یقینی بنانے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles