سندھ میں نجی اداروں کے محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت مقرر

سندھ میں نجی اداروں کے محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت مقرر

سندھ حکومت نے نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لیے ماہانہ اجرت مقرر کر دی، جس کا محکمہ محنت و افرادی قوت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیمی اسکلڈ ورکرز کے لیے ماہانہ اجرت 44 ہزار 484 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسکلڈ ورکرز کو ماہانہ 53 ہزار 350 روپے ادا کیے جائیں گے،اسی طرح زیادہ تجربہ اور مہارت رکھنے والے محنت کشوں کے لیے ماہانہ اجرت 55 ہزار 626 روپے مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ محنت و افرادی قوت کے مطابق یہ اجرتیں مختلف شعبوں سے وابستہ تقریباً 60 نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں پر لاگو ہوں گی۔

حکومت سندھ کی جانب سے اجرتوں کے تعین کا مقصد نجی اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے مالی حقوق کا تحفظ اور انہیں مقررہ معاوضے کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مستری، الیکٹریشن، پلمبر، ویلڈر اور دیگر ہنرمند کارکنوں کی نئی اجرت مقرر

محکمہ محنت و افرادی قوت نے نئی اجرتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد متعلقہ نجی اداروں کو مقررہ کیٹیگری کے مطابق محنت کشوں کو اجرت ادا کرنا ہوگی۔

اجرتوں کے نفاذ سے نجی شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کو ان کی مہارت اور تجربے کے مطابق بہتر مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles