وفاقی حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پہنچ گیا

وفاقی حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ  پہنچ گیا

وفاقی حکومت کا وفد نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پہنچ کر ان سے تعزیت کی۔

وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سینیٹر انوشہ رحمان اور شاہ غلام قادر شامل تھے۔

سیاسی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

بیرسٹر گوہر خان نے رہنماؤں کی آمد اور اظہارِ تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال بھی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پہنچے۔

احسن اقبال نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

Related Articles