افغانستان میں طالبان کے خلاف عوامی غم و غصے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر طالبان رہنماؤں کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں رکشے میں سوار دو مسلح افراد کو گاڑی کی رفتار کم ہوتے ہی رکشے سے اتر کر براہِ راست فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو نے افغانستان میں طالبان کے خلاف مبینہ عوامی غم و غصے کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
معلومات کے مطابق ویڈیو میں ایک گاڑی دکھائی دیتی ہے جس میں طالبان رہنما سوار تھے، جبکہ ایک مقام پر گاڑی کی رفتار کم ہونے کے بعد رکشے میں موجود دو مسلح افراد کارروائی کرتے نظر آتے ہیں۔