آزادکشمیر انتخابات ، میرپورمیں کونسلر راجہ جمیل ، راجہ راشد الطاف سینکڑوں حامیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

آزادکشمیر انتخابات ، میرپورمیں کونسلر راجہ جمیل ، راجہ راشد الطاف سینکڑوں حامیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے ، میرپور میں کونسلر راجہ جمیل احمد اور راجہ راشد الطاف اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار برائے اسمبلی راجہ تسلیم انجم کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

یہ اضافہ پارٹی کے امیدوار راجہ تسلیم انجم کی سیاسی قوت میں اضافے کے طور پر دیکھا جارہا ہے جہاں کونسلر راجہ جمیل احمد اور راجہ راشد الطاف نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ان کے کیمپ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلی ! پی ٹی آئی کے متعدد رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے کارکنوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، راجہ جمیل احمد اور راجہ راشد الطاف کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار راجہ تسلیم انجم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عوامی حمایت اور استحکم پاکستان پارٹی میں معزز شخصیات کی شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ مثبت، باوقار اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

editor

Related Articles