تین ملکی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی 11 رنز پر گری، فخر زمان 5 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 23 رنز پر گری جب معاذ صداقت 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف تیسری وکٹ 46 رنز پر گری جب سعد بیگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور چوتھی وکٹ 61 رنز پر گری، سلمان علی آغا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ بھی 64 رنز پر گر گئی، شاداب خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، دوسری اننگز میں اوس ہوتی ہے ، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت شامل ہیں۔
سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ ہم نے اچھی پارٹنر شپس کی ہیں، جنہیں جاری رکھیں گے۔
قومی ٹیم میں معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 3 میچز جیت کر پاکستان پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے، سری لنکا اگر آج کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ بھی فائنل میں پہنچ جائے گا، ناکامی کی صورت میں انگلینڈ اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر جائے گا۔
پاکستانی ٹیم سیریز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے اور اپنے تینوں ابتدائی میچ جیت چکی ہے ، گرین شرٹس نے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 37 رنز سے ہرایا، جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی۔