ہفتے کا پہلا دن گولڈ مارکیٹ سے بڑی خبر، سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں

ہفتے کا پہلا دن گولڈ مارکیٹ سے بڑی خبر، سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام پر ہونے والی تازہ فوجی کارروائیوں کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں کی رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک موقع پر تقریباً 1.6 فیصد کمی کے بعد 4,050 ڈالر فی اونس کی سطح تک آ گئی جبکہ گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی اختیار کرنا اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال قرار دی جا رہی ہے۔

ادھر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے دعوے کے بعد امریکا نے اس مؤقف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی بحری راستے بدستور فعال ہیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی دوڑ، اوڈی بازی لے گی، گاڑی 90 لاکھ سستی کر دی

 اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی اہم بحری گزرگاہ سے ہوتی ہے۔

 توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے جس کے نتیجے میں مختلف ممالک کے مرکزی بینک شرح سود میں مزید اضافہ کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles