سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک اور بڑی کمی، مارکیٹ کا رخ ہی بدل گیا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک اور بڑی کمی، مارکیٹ کا رخ ہی بدل گیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کے وقفےجبکہ  بعد ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 736 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار 258 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 123 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 339 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی اسی تناسب سے کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 73 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کی قیمتیں نیچے آ گئیں۔

صرافہ بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے  تاہم عالمی مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

editor

Related Articles