آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی ، ایران

آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی ، ایران

ترجمان ایرانی مسلح افواج ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر ایران کے اختیارِ حاکمیت سے خوفزدہ ہے،  امریکا آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے خلیجی ممالک سے کہا کہ وہ امریکا کو ایران پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

قبل ازیں ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک بیان میں امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکی حملوں میں ایرانی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج پورے خطے کیلئے تباہ کن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے انفراسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا ایسے تباہ کرے گا جیسے کبھی اس کا وجود ہی نہ تھا، امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو یہ تنازع مزید پھیل کر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا ایران کشیدگی: کیا ایرانی ریال میں سرمایہ کاری اب بھی فائدہ مند ہے؟

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے پھرے گا تو امریکی صدر ٹرمپ اسے جوابدہ ٹھہرائیں گے، لیکن وہ تہران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے بھی ہمیشہ تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا، بحری ناکہ بندی اور لبنان میں جنگی جرائم اس کا ثبوت ہیں: باقر قالیباف

ان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے صدر ٹرمپ پر واضح کیا ہے کہ وہ اب بھی معاہدہ چاہتے ہیں، ان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles