امریکی فوج کے ایران پر مسلسل ساتویں روز حملے ، مختلف اہداف کو نشانہ بنایا

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل ساتویں روز حملے ، مختلف اہداف کو نشانہ بنایا

مریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، جن کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ حملے کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں تاکہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کیا جا سکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں حملوں کی نوعیت، مقامات یا نشانہ بنائے گئے اہداف کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم کہا کہ کارروائیاں طے شدہ منصوبے کے تحت جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا ایران کے ساحلی علاقوں پر فضائی حملہ، چا بہار سمیت مختلف علاقوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد خطے میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ایران کی فوجی استعداد کو متاثر کرنا ہے۔

امریکی فوج نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی کے تین روزہ عمل کے دوران چار تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کرایا گیا، جبکہ ایک جہاز کو ناکارہ بنایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران نے حقیقت کو تسلیم نہ کیا تو امریکہ سب سے بڑا حملہ کرےگا، ترجمان وائٹ ہاؤس

سینٹکام کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ناکارہ بنائے گئے جہاز کی نوعیت کیا تھی وہ کس ملک سے تعلق رکھتا تھا یا اس کارروائی کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے یا نہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم آئندہ کے اقدامات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

editor

Related Articles