کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ،اہم نکات پراتفاق کی خبریں جھوٹ کا پلندہ قرار

کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ،اہم نکات پراتفاق کی خبریں جھوٹ کا پلندہ قرار

سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور ریاستی حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں فریقین کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے اور جلد امن کی صورتحال بحال ہو جائے گی۔

حکومتی ذرائع نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ نہ کوئی مذاکرات ہوئے ہیں اور نہ ہی کسی نکات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :قمر رضا نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے دعوے میں آزاد کشمیر کے ایک صحافی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور ریاست وکالعدم ایکشن کمیٹی دونوں کے لیے قابل قبول نکات پر اتفاق ہوچکا ہے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق اس میں کوئی صداقت نہیں ، یہ سر اسر من گھڑت خبر ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ بات چیت کے لیے پہلے احتجاجی دھرنا ختم کرنا ہوگا اور قانون کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ریاست اپنی رٹ برقرار رکھنے کے فیصلے پر قائم ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت یا سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا ۔

 یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی طلبا کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے ،سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے سامنے آئے تھے، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے ان دعوؤں کی تردید کی جا چکی ہے۔

editor

Related Articles