پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑی خبر، ویزا نظام میں اہم تبدیلی کر دی گئی

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑی خبر، ویزا نظام میں اہم تبدیلی کر دی گئی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت روزانہ کی لازمی کیٹرنگ فیس کو عمرہ ویزا فیس میں شامل کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں اس نظام کا اطلاق پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور مصر سے تعلق رکھنے والے زائرین پر ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ہر عمرہ زائر سے تقریباً 20 سعودی ریال یومیہ نسک میل واؤچر کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔ یہ رقم الگ سے وصول کرنے کے بجائے براہ راست عمرہ ویزا فیس کا حصہ بنائی جائے گی، جیسا کہ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے لازمی ٹرانسپورٹ سروسز کی فیس وصول کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی کا نفاذ یکم ربیع الاول سے متوقع ہے۔ اس پروگرام کے تحت 10 ہزار سے زائد ریستورانوں کو نسک ایپ سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو قیام کے دوران کھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :خادم الحرمین الشریفین کیجانب سے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری

نئے نظام کے مطابق ہر زائر کو ویزا جاری ہونے سے پہلے ایک منفرد بی آر این میل کوڈ فراہم کیا جائے گا، جو اس کے ویزا سے منسلک ہوگا۔ زائرین اپنے قیام کے دوران اسی کوڈ کے ذریعے نسک پلیٹ فارم سے منظور شدہ ریستورانوں سے کھانا حاصل کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق واؤچر کی مالیت زائر کے قیام کے دورانیے کے حساب سے مقرر کی جائے گی، جبکہ ویزا جاری ہونے سے قبل اس کی تصدیق بھی کی جائے گی،سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور مصر کے زائرین کو اس نظام میں شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ بعد میں اسے دیگر ممالک تک بھی وسعت دی جائے گی۔

نئی پالیسی کے بعد عمرہ ٹریول ایجنسیوں کو اپنے پیکیجز میں کیٹرنگ کی لاگت شامل کرنا ہوگی اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے متعلقہ کیٹرنگ پارٹنرز نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہوں، بصورت دیگر عمرہ ویزا کے اجرا میں تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles