چار سدہ اور ہزارہ موٹر وے ٹریفک سے متعلق پولیس کی ہنگامی ٹریفک ایڈوائزری جاری

چار سدہ اور ہزارہ موٹر وے ٹریفک سے متعلق پولیس کی ہنگامی ٹریفک ایڈوائزری جاری

موٹروے پولیس نے مختلف شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بعض مقامات پر مسافر بردار گاڑیوں کے داخلے پر عارضی پابندی اور ٹریفک کا رخ موڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-1 پر چارسدہ کے قریب کلومیٹر 504 پر شدید بارش کے باعث مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل موسم اور ٹریفک کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں اور احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔

یہ بھی پڑھیں :سال 26 -2025 : عوام نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول و ڈیزل خریدا، اعداد و شمار سامنے آگئے

دوسری جانب ای-35 ہزارہ موٹروے پر ہائی وولٹیج بجلی کی لائن کی مرمت کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کا رخ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق 96 کلومیٹر جنوبی سمت (مین)، 95 کلومیٹر جنوبی سمت بیدڑہ اور 84 کلومیٹر شمالی سمت قلندرآباد کے قریب ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ مرمتی کام محفوظ انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

editor

Related Articles