سونا پھر مہنگا ہوگیا، نئی قیمتوں نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

سونا پھر مہنگا ہوگیا، نئی قیمتوں نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

پاکستان میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھات کی قیمت اوپر جانے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 714 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بل کب آئے گا؟ حکومت نے صارفین کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 70 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی جس سے زیورات اور قیمتی دھاتوں کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی برقرار رہی۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 18 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مقامی مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی، سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری اور عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ چند روز کے دوران مقامی مارکیٹ میں بھی مزید اضافے کا امکان موجود ہے، جس کے باعث زیورات خریدنے والے صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب سرمایہ کار سونے کو اب بھی محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہوئے اس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles