پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں اور بینک مارک اپ میں ریکارڈ اضافے کے باوجود ‘سوزوکی آلٹو’ 3 اور 5 سالہ آسان اقساط کے پلانز کے ساتھ 2026 میں بھی ملک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار برقرار ہے۔
آٹو فنانسنگ کا بحران اور عوامی رجحان
پاکستان میں نئی گاڑی خریدنا متوسط طبقے کے لیے خواب بنتا جا رہا ہے کیونکہ گاڑیوں کی اصل قیمتوں کے ساتھ ساتھ بینک فنانسنگ کی لاگت میں بھی ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، آٹو فنانسنگ کی لاگت میں ماہانہ بنیادوں پر 3.4 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 38 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی نئی قیمت سامنے آ گئی
اس کے باوجود، پاکستانیوں کی بڑی تعداد بینکوں سے کار لون لینے پر مجبور ہے، جس کے باعث جون 2026 تک آٹو لونز کا حجم بڑھ کر 381.69 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے۔
سوزوکی آلٹو 2026 کی نئی قیمتیں
ایسے معاشی حالات میں بہترین مائلج، کم قیمت اور شاندار ری سیل ویلیو کی وجہ سے سوزوکی آلٹو شہریوں کی اولین پسند ہے۔ ٹیکسز کے نفاذ کے بعد آلٹو کے مختلف ویرینٹس کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں
کار ویرینٹ (ماڈل) |
نئی قیمت (پاکستانی روپے) |
آلٹو ‘وی ایکس آر |
2,994,861 |
آلٹو ‘وی ایکس آر اے جی ایس’ |
3,166,480 |
آلٹو ‘وی ایکس ایل اے جی ایس’ |
3,326,446 |

