فرانس کے رینوائر میوزیم میں فلمی انداز کی چوری، دو قیمتی پینٹنگز چوری

فرانس کے رینوائر میوزیم میں فلمی انداز کی چوری، دو قیمتی پینٹنگز چوری

فرانس کے شہر کانیے سر میر میں مشہور مصور پیئر آگسٹ رینوائر کے عجائب گھر میں فلمی انداز کی چوری کی واردات نے حکام کو حیران کردیا۔

چور صبح سویرے میوزیم کے باغ کی باڑ میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوئے اور کھڑکی کے راستے عمارت میں پہنچ گئے۔ انہوں نے رینوائر کی چار قیمتی پینٹنگز اٹھائیں تاہم پولیس کے بروقت پہنچنے پر انہیں فرار ہونا پڑا۔پولیس کے تعاقب کے دوران چور دو پینٹنگز باغ میں پھینک گئے جبکہ دو دیگر پینٹنگز اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واردات منگل کی صبح تقریباً 6 بجے سے کچھ دیر پہلے ہوئی۔ الارم بجنے کے بعد پولیس کو چوری کا علم ہوا اور اہلکار فوری طور پر میوزیم پہنچ گئے۔ چور جن چار پینٹنگز کو لے کر فرار ہوئے، ان میں ’مادام کولونا رومانو‘، ’ینگ وومن ایٹ دی ویل‘، ’مادام پشون‘ اور ’کوکو ریڈنگ‘ شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ 40 سال بعد غائب ہوگیا

’مادام کولونا رومانو‘ اور ’ینگ وومن ایٹ دی ویل‘ پیرس کے مشہور اورسے میوزیم کی ملکیت ہیں اور انہیں عارضی طور پر رینوائر میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ دوسری جانب ’مادام پشون‘ اور ’کوکو ریڈنگ‘ بھی چوروں کے ہاتھ لگ گئی تھیں۔ ’کوکو ریڈنگ‘ میں رینوائر کے کم عمر بیٹے کلاڈ کو دکھایا گیا ہے۔

پولیس کے تعاقب کے دوران چور یہ دونوں پینٹنگز میوزیم کے باغ میں چھوڑ گئے، جنہیں اہلکاروں نے بعد میں برآمد کرلیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے چوری کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فرار ہونے والے چوروں کی تلاش جاری ہے۔

editor

Related Articles