فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات،دوطرفہ سیکیورٹی معاملات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات،دوطرفہ سیکیورٹی معاملات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مؤثر سرحدی انتظامات سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے علاقائی کشیدگی میں کمی، سفارتی کوششوں اور امن کے فروغ کے لیے ادا کیے جانے والے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات،خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

ایرانی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اس کی سفارتی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علاقائی سلامتی، باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قریبی رابطہ کاری اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles